ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا پی ٹی آئی کو دی گئی تجویز کے جواب تک خاموش رہنے کا فیصلہ

لاہور: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو دی گئی انتخابات کی تجویز کے جواب تک خاموش رہنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس وزیراعظم کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق، وفاقی ایازصادق، معاون خصوصی ملک احمد خان اورعطا تارڑ شریک ہوئے۔ جبکہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممکنہ طور پر ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مذاکرات اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزرا کی جانب سے شرکا کو پاکستان تحریک انصاف سے جاری مذاکرات تفصیلی بریفنگ دی گئی اور پی ٹی آئی سے مذاکرات اور ان کے مطالبات کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت تحریک انصاف کو دی گئی انتخابات کی تجویز کے جواب تک خاموش رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں