ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کاہفتہ کودارالحکومت میں ریلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

6 مئی کو اسلام آباد میں ریلی کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو ریلی کا این او سی جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2022 کے فیصلے کی روشنی میں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کی اجازت دی جائے۔ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ 

ڈی سی کو احکامات دیے جائیں کہ وہ آئی جی کو ریلی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کریں۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ ریلی کے این او سی کے لیے ڈی سی سے رجوع کیا گیا مگر انہوں نے انکار کردیا۔عدلیہ سے اظہار یک جہتی کے لیے پی ٹی آئی ہفتے کو ملک بھر ریلیاں نکالنے کا اعلان کررکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں