English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی افراتفری کی وجہ سے معیشت مزید تباہ ہورہی ہے، سراج الحق

القمر

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مزیدمذاکرات ہونے چاہییں۔ سیاستدانوں کو ضد، انا اور مفادات ایک طرف رکھ کر ملک اور قوم کے مفاد میں سوچنا ہوگا، عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے۔

سراج الحق نے کہاکہ حجاج اکرام کی واپسی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کروانے کی تجویز دی ہے،  اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے شفاف انتخابات جماعت اسلامی کی ضرورت ہیں، جو پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اور الیکشن کمیشن کے تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتے، نیک مقصد کے تحت حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی کو بات چیت کے لیے آمادہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  سسٹم جام ہوا پڑا ہوا ہے، موجودہ انتشار کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں،سیاسی افراتفری کی وجہ سے معیشت مزید تباہ ہورہی ہے اور بدامنی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔پڑوسی اسلامی ممالک بھی پاکستان کی صورتحال سے پریشان ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  ایک پڑوسی ملک کے سفیر سے ملاقات میں ان کی گفتگو سے اندازہ ہوا کہ وہ پاکستان کی صورتحال پر افسردہ ہیں کیونکہ اس سے خطہ بھی متاثر ہورہا ہے۔ سیاستدانوں کو آگاہ کردیا کہ اگر ان کا  قومی انتخابات پر اتفاق رائے نہ ہوا تو پھر شاید بلدیاتی انتخابات یا ریفرنڈم ہی ہوں۔

سراج الحق نے کہا کہ اگر صرف پنجاب میں الیکشن ہوتے ہیں توپورا خدشہ ہے کہ نتائج متنازعہ ہو جائیں گے۔ ماضی میں قوم نے الیکشن نتائج قبول نہ کرنے اور سیاستدانوں کی مذاکرات میں ناکامی کے نتائج کو بھگت لیا ہے، ایک صورت میں ملک ٹوٹ گیا، دوسرے نتائج مارشل لاز کی صورتوں میں آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے