English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق،15 زخمی

القمر

 سوات:کی تحصیل کبل کے علاقے کیمارئی میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ 

سوات پولیس کے مطابق   کوچ بنوڑی سے مینگورہ شہر جا رہی تھی کہ کیمارئی کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں ۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کبل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے