English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے میئر کیلیےحافظ نعیم الرحمن کا پی ٹی آئی کے پاس جانے کا اعلان

القمر

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں جماعت اسلامی شہر کا بلدیاتی نظام سنبھالے، میں کراچی کے لوگوں کو مایوس نہیں کر سکتا،  کل تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے دوستوں کے پاس جاؤں گا ہمارا وفد ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دوستوں کے ساتھ  زیادتی ہوئی ہے، پی ٹی آئی سے ہمارا رابطہ بھی ہے، ہم نے بہت سی جگہ ہیں جہاں ان کا مینڈیٹ تھا تسلیم کیا ہے، کل ہونے والے انتخابات میں بد ترین دھاندلی ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروانے میں ناکام ہوئے، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی اے ٹیم بن کر کام کیا ہے، صبح کے وقت ہمارے پولنگ ایجنٹس کو اندر نہیں جانے دیا گیاتھا، اس حوالے سے  ہم نے شکایت الیکشن کمیشن کو بھی درج کروائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ   پولنگ اسٹیشن پر پیپلزپارٹی اپنے جتھوں کو لیکر آئی تھی،  نیو کراچی کی یوسی 4 میں پیپلزپارٹی کے لوگ دھاندلی کرتے پکڑے گئے تھے،  کل بہت سی مقامات ایسے تھے جہاں ہمارے کارکنوں پر تشدد ہوا، بہت سے پولنگ اسٹیشنز پر جتنے ووٹ نہیں ڈلے اس سے زیادہ کاؤنٹ ہوئے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن پر قبضہ کر کے یہ الیکشن اپنے نام کیا ہے،

پولیس پر پیپلزپارٹی کا قبضہ ہے،  کل ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینٹرل میں ان کے لوگ ہمارے کارکنوں پر تشدد کرتے رہے، اسلحے سمیت کل لوگ  جتھوں کی صورت پولنگ اسٹیشن کے باہر زدو کوب کر رہے تھے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ  صوبائی الیکشن کمشنر سے خود بات کر رہا تھا میں کہ فارم 12 نہیں مل رہا تھا ہمیں، یوسی 4 میں بڑی مشکل سے ہم نے فارم 11  حاصل کیا،  پیپلزپارٹی کو کل جتوایا گیا ہے، پیپلزپارٹی کے وزراء کہتے ہیں کہ ہمیں شاندار کامیابی ملی ہے، لیاری کی بہار کالونی میں کام کروا کر لوگ خریدے گئے، ہم نے اتحاد ٹاؤن کے نتیجے کو تسلیم کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ روز کراچی میں بچے گٹروں میں ڈوب کر مر رہے ہیں، گٹر میں ڈوبنے والوں کو نکالنے کے لیے کوئی مشینری نہیں ہے،  پیپلز پارٹی  والےکراچی کو بنانا نہیں چاہتے شہرقائد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ثابت کر دیں چیلنج دیتا ہوں کہ ہم نے ایک بھی ووٹ جعلی لیا ہو۔

انہوں نے کہاکہ ہر وقت اسٹیبلشمنٹ کسی ایک پارٹی کو اپنے ساتھ نہیں بٹھاتی ہے،  ہم اگر مہم چلاتے ہیں تو ہمارا کارکن پیسہ دیتا ہے، اربوں روپے کے ترقیاتی بجٹ کہاں جاتے ہیں اس کا حساب دیں، چار یوسی ہم بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہم نے 15 جنوری کو ہونے انتخابات کی بھی عدالتی لڑائی لڑ رہے ہیں، ہم اہل کراچی سے اپیل کرتے ہیں جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں، ہم مردم شماری میں ہونے والی  جعلسازی کو بے نقاب کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے