English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا، رانا ثناءاللہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا اگر وہ شامل تفتیش ہوجاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا۔

عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ باقاعدہ ڈاکیومنٹڈکیس ہے، اگر عمران خان شامل تفتیش ہوجاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوٹسز کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے  پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے، ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے