ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘پیچیدہ کلیئرنس آپریشن’ میں چھ دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

بلوچستان:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہفتے کے روز بتایا کہ شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایک روز قبل ہونے والے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ پر کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے مزید انکشاف کیا کہ حملے میں کم از کم سات پاکستانی فوجی اور ایک شہری شہید ہوئے۔آپریشن میں چھ دہشت گرد مارے گئے جو کہ اچھی طرح سے لیس تھے۔”ایک خاتون سمیت دیگر چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔”

“پیچیدہ کلیئرنس آپریشن” میں یرغمالیوں کو بچانے کی صورت حال شامل تھی، جب کہ ایک رہائشی بلاک سے تین خاندانوں کو بھی بچایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ “دہشت گردوں نے اپنے خوفناک انداز سے بچوں کو بھی نہیں بخشا تھا۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کے رابطوں کا سراغ لگانے اور سہولت کاروں کی گرفتاری اور ان کے معاونین کو بے نقاب کرنے کے لیے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ جاری رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایک دن پہلے، آئی ایس پی آر نے اطلاع دی تھی کہ 12 مئی کو علی الصبح مسلم باغ میں سیکیورٹی کی تنصیب پر حملہ کیا گیا تھا۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ “کمانڈر 12 کور بلوچستان کے مسلم باغ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں جہاں دہشت گردوں کو ایک عمارت کے احاطے میں گھیر لیا گیا ہے”۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں پر دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں،” اور کہا کہ “بھاری فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں