ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج تک نہیں دیکھا کہ منصف فریق بھی ہوں اور فیصلہ بھی صادر کریں، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آج تک نہیں دیکھا کہ منصف فریق بھی ہوں اور فیصلہ بھی صادر کریں۔

مولانا عبدالغفورحیدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، منصف نے ہمارے اور عمران کے بیانات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرنا تھا لیکن منصف ایک فریق بن گیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم نے بار بار پیغام پہنچایا کہ منصف اندھے پن کا مظاہرہ نہ کریں، بھٹو کی پھانسی پر ایسا ردعمل نہیں آیا کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ ہو، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو ہٹایا گیا لیکن ایسا کوئی ردعمل نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے عمران کو لانے میں کردار ادا کیا اس کو ہم نے چیلنج کیا، ہم نے اداروں پر حملہ نہیں کیا، ہمارے 15 لاکھ تک لوگ اسلام آباد آئے لیکن ایک گملہ نہیں ٹوٹا، ایک گرفتاری پر پورے ملک میں اتنا ردعمل سمجھ سے بالا تر ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو حکومت تشت میں ملی، یہ سمجھتے ہیں کہ سیاست دان جیل نہیں جاسکتا اور اس کو کوڑے نہیں لگ سکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ عمران کوئی سیاسی شخصیت نہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، کل ہونے والی ضمانتوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں