English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں لگنے والی سب سے بڑی مویشی منڈی کا مقام تبدیل کردیا گیا

القمر

کراچی میں لگنے والی سب سے بڑی مویشی منڈی کا 22 سال بعد مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ مویشی منڈی اب سپر ہائی وے کے بجائے ناردرن بائی پاس پر سجے گی۔ 

عید الاضحی پر جانوروں کی خریداری کے لیے کراچی والے اب سپر ہائی وے مویشی منڈی نہیں جاسکیں گے کیونکہ دو دہائیوں بعد تیزی سے ہوتی تعمیرات کے سبب سپر ہائی وے سے مویشی منڈی کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ 

منتظمین کے مطابق دو ہزار ایکڑ رقبے پر لگنے والی منڈی سابقہ مقام سے محض بارہ کلو میٹر دور ناردرن بائی پاس پر ہے جہاں سخت سیکیورٹی، پانی اور بجلی سمیت دیر تمام اہم سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی مظفراحمد نے کہا کہ نیا مقام ہے کوئی پریشانی نہ ہو، جائزہ لینے کے لیے بیوپاری پہنچنا شروع ہوگئے، منتظمین کے مطابق مویشی منڈی میں وی آئی پی اور جنرل بلاکس بنائے جائیں گے۔ دو ہفتوں میں مویشی منڈی کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے