ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی عوام بہادر ہیں، کوئی شک نہیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونگے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بہادر ہیں۔ انہوں نے ماضی میں بھی مشکلات کو برداشت کیا ہے اور اس بات میں مجھے کوئی شک نہیں کہ عوام اب اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔

ترک خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑے چیلنجز درپیش تھے۔ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کیے جانے کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، تاہم عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاملات طے پانے کی امید ہے۔ ہم نے معاہدے کے تقاضے اور شرائط پوری کردی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق ٹھوس پیش رفت کی توقع ہے۔ ہم فیٹس کی گرے لسٹ سے بھی ملک کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی دور حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے چار سال میں اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنائے رکھا تاہم اس کے باوجود کسی نے بھی سرکاری اداروں پر حملہ نہیں کیا۔ جب کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ریات کی رِٹ کو چیلنج کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے خلاف سنگین اقدامات  کی منصوبہ بندی  کے شواہد موجود ہیں۔ شرپسند عناصراور قومی تشخص کو تباہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف  سنگین کرپشن کے الزامات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں