English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبہ سندھ کا مالی سال 2023،24کا بجٹ کل پیش کیاجائیگا

القمر

کراچی:صوبہ سندھ کا آئندہ مالی سال برائے 2023-24 کا بجٹ کل ہفتہ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، تنخواہوں میں 30 فیص  اورپینشن میں 17  فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے.

سندھ کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد پیش کئے جانے والا بجٹ سندھ حکومت کا پانچواں اورآخری بجٹ ہے جسے انتخابی بجٹ قراردیا جارہا ہے پیش ہوگا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ 11ویں بار سندھ بجٹ کاتخمینہ صوبائی اسمبلی ایوان میں پیش کریں گے.

سندھ بجٹ میں سیلاب متاثرین،غربت کے خاتمہ،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے، زرعی شعبے کی ترقی اورزرعی صنعت اور صنعتی ترقی کا فروغ ، کاروبار اورسرمایہ کاری میں آسانیاں فراہم کرنے ترقیاتی منصوبوں سمیت عوامی فلاح وبہبود کے مختلف منصوبوں م روزگارکی فراہمی کا اعلان ہوگا۔

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہفتہ10 جون کوشام چاربجےمنعقد ہوگا۔ بجٹ اجلاس سے قبل سندھ کابینہ کا پری بجٹ اجلاس صبح 11 بجے وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں بجٹ تجاویزکی حتمی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ بجٹ کا تخمینہ  ایک ہزار 730 ارب روپے سے زائد پرمشتمل ہے جسے منظوری کے لیے آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔سندھ بجٹ میں سندھ میں غریبوں کے لیے گھروں کے قیام کیلئے 2.5 ارب روپے ،غریب گھرانوں کو مویشیوں کی فراہمی کے لیے 75 کروڑ روپے رکھنے، موجودہ یتیم خانوں کی اصلاح اور قیام کے لیے 10 ارب روپے مختص، اولڈ ایج ہومز کے لیے 10 کروڑ روپے ،سندھ پیپلز سپورٹ پروگرام کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے