کوٹلی : آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے شہر کوٹلی میں ناڑ کے قریب زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نیریاں شریف کے عرس سے واپس جانے والے زائرین کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ ناڑ میں پیش آنے والے حادثہ میں 9 زائرین جاں بحق 17 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بس میں 35 سے زائد زائرین سوارتھے۔ جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال میرپور منتقل کردیا گیا۔ کمشنر میرپور ڈویژن اور دیگر حکام میرپور اسپتال پہنچ گئے ۔ اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔