ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریڈیو پاکستان میں جلاؤگھیراؤ کرنے والے اہم کردارکی شناخت ہوگئی

پشاورپولیس نے9مئی کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤ کرنے والے اہم کردارکی نشاندہی کردی۔

پولیس کے مطابق جیوفینسنگ سے پتا چلا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعہ میں مبینہ طورپرپی ٹی آئی کاسابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہے جو مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھا۔

پولیس کے مطابق توڑپھوڑاورجلا ئوگھیرا ئوکے الزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کئے گئے جس میں بتایا گیا کہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤکی ہدایات دیتا رہا۔ پولیس نے کہا کہ ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل بند کرکے روپوش ہے۔

پشاور پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کیخلاف تھانا شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں