سیالکوٹ:کے تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ ملازمین نے دو ملزمان سے ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔
پٹرولنگ پولیس انچارج جابرحسن بھٹی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا محسن نے دوران ناکہ بندی دو شراب فروشوں شفقت اور عنصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں برآمد کرلی۔
تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے دونوں شراب فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے، علاقہ مجسٹریٹ نے گرفتار دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا ۔