ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے مینڈیٹ چوری کیا  گیا،  ضیا الدین انصاری

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ15جون کا دن کراچی نہیں بلکہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا بدترین دن ہے، زرداری کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ کراچی میئر کا انتخاب سینما نہیں جہاں حافظ نعیم الرحمن کی جگہ مرتضی وہاب کی تصویر لگالی جائے۔

ضیا الدین انصاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے سن لیں کراچی میئر کا الیکشن سندھ کی زمین اور جائیداد یں نہیں جہاں قبضہ کرلیا جائے، یہ کراچی کی عوام کے 9 لاکھ ووٹوں کا اعتماد ہے جیسے کسی دھونس او ردھاندلی سے کوئی مائی کا لال چورا نہیں سکتا۔ ایک طرف سوا 3 لاکھ دوسری جانب جماعت اسلامی کے 9لاکھ ووٹ تھے مگر سوا 3 لاکھ والوں کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے میئرکراچی کا الیکشن صاف،شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کمیشن کے ذریعے کرایا جائے، کراچی میئر کے الیکشن نے پوری قوم کو بتا دیا ہے کہ 1971 میں ملک کو دوٹکروں میں کن لوگوں نے تقسیم کیا۔

رہنماجماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے حکومتی جبر و تشدد اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے زبردستی عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا ہے۔قائدین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس جعلی انتخاب کو کالعدم قرار دے کر از سر نو شیڈول جاری کیا جائے۔جماعت اسلامی کی کسی سے ذاتی دشمنی یا لڑائی نہیں ہے ہماری لڑائی جمہوریت دشمنوں سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں