English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ:مبینہ آڈیوزانکوائری کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری

القمر

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ آڈیوز انکوائری کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

مبینہ آڈیوز انکوائری کمیشن کے خلاف کیس کے تحریری حکمنامے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بینچ میں شامل تین ججز پر اعتراض اٹھایا۔ 

اٹارنی جنرل نے کہا کہ تینوں جج صاحبان مقدمہ سننے والے بینچ سے الگ ہو جائیں جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے جوابی دلائل دیئے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا، بینچ کی تشکیل پر اٹھے اعتراضات کا فیصلہ ہونے تک 26 مئی کا حکمنامہ برقرار رہے گا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 26 مئی کو سپریم کورٹ نے مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کیا تھا۔

انکوائری کمیشن کی تشکیل کے خلاف چار درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں۔ وفاقی حکومت نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے