English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم کا اسمگلرز کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

القمر
Prime Minister Shahbaz Sharif will go to Azerbaijan tomorrow on a 2-day visit, Foreign Office

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف  نے یونان کشتی حادثہ کے بعد اسمگلرز کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو تحقیقات کی مکمل نگرانی کرنے اور ذمہ داران کو سزا دلوانے سے متعلق ضروری قانون سازی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت یونان کے قریب کشتی الٹنے کے واقعہ پر اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈی جی ایف آئی اے، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر و متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، شہباز شریف کو یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کو کارروائی مکمل کرکے واقعہ کی جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ انسانی اسمگلروں کی کارروائیاں بروقت کیوں نہ روکی گئیں؟

 وزیرِ اعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ متاثرہ لوگوں کا جن اضلاع سے تعلق ہے وہاں کی انتظامیہ نے ملوث اسمگلروں اور ایجنٹوں کی کارروائیوں کا بروقت نوٹس کیونکر نہ لیا؟۔وزیر اعظم  نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو تحقیقات کی مکمل نگرانی کرنے اور ذمہ داران کو سزا دلوانے کے حوالے سے ضروری قانون سازی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے