اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں اور محکموں کیلئے گرانٹس منظور کر لی گئیں۔
اجلاس میں وزارت تعلیم کیلئے 56 کروڑ 71 لاکھ روپے جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی رہائشگاہوں کی مرمت کیلئے 47 کروڑ روپے منظور ہو گئے۔
وزارت ہاؤسنگ کیلئے 50 کروڑ روپے، کیڈٹ کالج حسن ابدال کی اسکالرشپس کیلئے 4 کروڑ، وفاقی ٹیکس محتسب کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ، رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ایک کروڑ 92 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کیلئے باسٹھ لاکھ روپے ، آئی بی کیلئے پندرہ کروڑ جبکہ گلگت بلتستان کونسل کیلئے 14 کروڑ 79 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری کی گئی ہے۔
سرکاری پاور پلانٹس کیلئے 20 ارب 72 کروڑ منظور جبکہ پاور ڈویژن کو 4 ارب روپے ماہانہ استعمال کی حد سے متعلق چھوٹ ہوگی۔ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے تحت آزاد کشمیر کیلئے 56 ارب روپے کے کی منظوری دی گئی ہے۔
