ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف  کی  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پیرس:وزیراعظم شہباز شریف  کی  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ،  باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال  ،وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

جمعرات کے روزوزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے تحت سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا،شہزادہ محمد بن سلمان نے حکومت پاکستان اور عوام کیلئے خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں