ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ

اسلام آباد:شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہرسے گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، گلیشیئر سے نکلنے والے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے۔

 دریائے سندھ میں پانی کا بہا غیر معمولی ہو رہا ہے۔شمشال ویلی، گانچھے، پسو اور سکردو سے ملحقہ علاقوں میں ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے جبکہ دریائے سندھ میں پانی کا بہا 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ چکا ہے۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے یا برقرار رہنے سے دریائے سندھ کا بہا ساڑھے 3 لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے، گرمی کی شدت اور حبس سے بھی گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں