English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی پیک پاکستان کی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے:چین

القمر

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی قومی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے،براہ راست سرمایہ کاری میں 25.4بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے سی پیک کے آغاز کی 10ویں سالگرہ بارے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال سی پیک کے آغاز کی 10ویں سالگرہ ہے اور 10سال کی تعمیر کے بعد تعاون کی تشکیل کے تحت راہداری کی تعمیر کو بطور مرکز رکھتے ہوئے بندرگاہی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توانائی کی صنعت کو ترقی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پاکستان بھر میں پھل پھول رہے ہیں جس کے باعث براہ راست سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 25.4بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے