English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ کیس:پرویز الٰہی کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت منظور

القمر

لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلی پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔

بینکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے پرویز الٰہی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

بینکنگ جرائم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، ایف آئی اے نے عدالتی حکم کے باوجود ریکارڈ پیش نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 20 جون کو اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے 20 جون کو ہی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے