English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، پہلے کے وزیر اطلاعات صحافیوں کو تھپڑ مار دیتے تھے، مریم اورنگزیب

القمر

پشاور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، پہلے کے وزیر اطلاعات صحافیوں کے منہ پر تھپڑ مار دیتے تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ اعظم چوہدری میرے لیے قابل احترام ہیں لیکن ان کے پاس پی ٹی وی کا کوئی کنٹریکٹ نہیں، وہ پی ٹی وی کے ملازم نہیں تھے،  اس حوالے سے میڈیا میں شائع رپورٹ بے بنیا د ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے دوران اعظم چوہدری کو سوال کرنے کا موقع دیا تھا اور اگر ہمیں اعتراض ہوتا تو سوال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہاکہ نااہل شخص کو نکالا تو سائفر لہرا کر کہا گیا امپورٹڈ حکومت آگئی اور آج وہی شخص سائفر کی تحقیقات روکنے کا کہہ رہا ہے۔ وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ ایک شخص 190 ملین پانڈز کیس میں جواب نہیں دے رہا جب کہ وہی شخص توشہ خانہ کیس روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے