English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کویت کا سویڈش زبان میں قرآن  پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

القمر

کویت سٹی: کویت سویڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرے گا۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق  کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کردیا۔

 اشاعت کے بعد ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جائے گا،کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے متعلقہ  اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا۔

سویڈش زبان میں قرآن پاک شائع کرنے کا فیصلہ اسلامی رواداری  و اقدار اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے