English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

القمر

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر 18 جولائی کو سماعت کرے گا۔نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس پر فیصلے تک آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت مقدمات سننے سے معذرت کی تھی

جسٹس سردار طارق مسعود نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موقف کی تائید کی تھی۔جسٹس منصور علی شاہ وفاقی حکومت کے اعتراض کے بعد بنچ سے الگ ہو گئے تھے۔سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اور اعتزاز احسن سمیت چار درخواست گزاران نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے