ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بے حس حکمران غریبوں کوخودکشی پرمجبورکررہے ہیں ،ڈاکٹرطارق سلیم

راولپنڈی : امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ بے حس عاری حکمران غریبوں کوخودکشی پرمجبورکررہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی سمیت عوام کی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مستردکرتے ہیں، ایک کمرے کے مکان میں رہنے والے غریب کو ماہانہ تنخواہ سے زیادہ کے بل بھجوائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان پرباربارمسلط کرنے والے اپنے غلاموں کی عیاشیوں پرپابندی کی شرائط نہیں رکھتا لیکن غریب کا چولہا بجھانے کا سامان کرتا ہے ہم ظلم کے اس نظام کے باغی ہیں مسائل میں پسے عوام کا خون نچوڑ کرحکمرانوں ،وزرائ،افسرشاہی ،جرنیلوں ،ججوں کولاکھوں اور کروڑوں کی تنخواہوں کے علاوہ مفت بجلی ،مفت پٹرول ،گاڑیوں کے کانوائے جیساظلم اب مزید جاری نہیں رہ سکتا قوم کواس نظام کے خلاف بغاوت کرکے ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام لینا ہوگا ،جماعت اسلامی مظلوم پسے ہوئے طبقات کی امید ہے۔

انہوںنے کہا کہ شفاف اور آزادانہ الیکشن سیاسی اور معاشی بحران کا حل ہے اگراسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ ،الیکشن کمیشن عام انتخابات کے دوران غیرجانبدارنہ ہوئے توبحران سے ملک مزید تباہی کا شکارہوگا ۔

انہوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف کو عوام پر مسلط کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور عوام کوآزادانہ طریقے سے اپنے دیانتدارحکمرانوں کے انتخاب کا موقع دیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں