English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعدیہ دانش کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونا خواتین کی نمائندگی کیلئے اہم پیشرفت ہے،شیری رحمان

القمر

 اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سعدیہ دانش کا گلگت بلتستان اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر کے طور پر انتخاب گلگت بلتستان اور پورے ملک میں خواتین کی نمائندگی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

 پیپلز پارٹی کا خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں ملک میں اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا شاندار ٹریک ریکارڈ ہے۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے منگل کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

 شیری رحمان نے کہا کہ پارٹی کی عظیم قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر تاریخ رقم کی، ان کی دلیرانہ قیادت نے دوسری خواتین کے لیے سیاست میں آنے اور ملک کی حکمرانی میں اہم کردار ادا کرنے کی راہ ہموار کی۔

 صنفی مساوات کا فروغ نہ صرف خواتین کو بااختیار بناتا ہے بلکہ ملک کی جمہوری بنیادوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

 عورتوں کو بااختیار بنانے اور انہیں مرکزی دھارے کے عہدوں پر تعینات کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت تعریف کے مستحق ہے۔ شکریہ پیپلز پارٹی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے