English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیر خارجہ کا غیر ملکی سفیروں سے خطاب

القمر

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ دوست ملکوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے تعاون سے ممکن ہوا، دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پاکستان عام انتخابات کے بعد استحکام کی طرف بڑھے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں سفیروں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ دوست ملکوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے تعاون سے ممکن ہوا۔

وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، کوشش کی ہے کہ سیاست کو خارجہ پالیسی پر اثرانداز نہ ہونے دیں۔ا گزشتہ 15 ماہ میں عالمی سطح پر خارجہ تعلقات میں بہتری آئی، بطور وزیرخارجہ مختلف ملکوں کے دورے کیے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دو طرفہ باہمی تعلقات کی بہتری کیلیے ہرممکن کوشش کی، آئی ایم ایف سے معاہدہ دوست ممالک کے تعاون سے ممکن ہوا۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ سال پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے