English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسی اتحاد میں نہیں، ہرسیٹ پراپنا امیدوار لائیں گے، عبدالعلیم خان

القمر

لاہور:  استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہرسیٹ پراپناامیدوارکھڑا کررہےہیں ، کسی اتحاد میں نہیں،ن لیگ کےخلاف الیکشن لڑرہےہیں،پرویزخٹک سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے توحیرانی کی بات نہیں،ہمارےپاس زیادہ ترپنجاب کےلوگ ہیں،جبکہ گلگت بلتستان،بلوچستان اورسندھ سےبھی لوگ رابطےمیں ہیں،پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کےخلاف الیکشن لڑیں گے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،پی ٹی آئی میں سب دوست خواب کےتحت اکٹھےہوئےتھے،ہم سب سمجھتےتھےملک کوخوبصورت بنائیں گے،جن لوگوں نےعملی زندگی میں کچھ نہ کیاہووہ خیالوں میں ہوتےہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایک انٹرویو میں آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سب نےجدوجہدمیں اپناحصہ ڈالا،پرویزخٹک کابھی اس جدوجہد میں کردارہے،9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ ہم نےلوگوں کوایک پلیٹ فارم دیا،ہم نےپرویزخٹک کوبھی دعوت دی تھی،ان کی پارٹی کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا،کوئی جماعت ملک کی خدمت کرسکتی ہےتوان کاحق ہے،پرویزخٹک نےپارٹی بنائی ہےتومنشوردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی بننےسےقبل ہمارے 2 لوگ حکومت کاحصہ تھے اورپی ڈی ایم اتحاد کوسپورٹ کررہےتھے ، وہ سمجھتےتھےایک ماہ پہلےحکومت کاساتھ چھوڑنےسے شرمندگی ہوگی ، لہٰذاحکومت کی مدت پوری ہونےتک رہنےدیاجائے،وہ چاہتےتھےایک ماہ پہلےاستعفیٰ نہ دلوایاجائے۔

صدرآئی پی پی نے کہا کہ پرویزخٹک اورہماری وکٹ الگ الگ ہےپرویزخٹک سےکوئی اختلاف نہیں، پرویزخٹک سےکوئی رابطےمیں ہےتووہ دوسری جماعت کوپسند نہیں آئےگا، جوہمارےساتھ آناچاہتےہیں ان کارابطہ دوسری جماعتوں کواچھانہیں لگتا،انہیں معلوم ہےمزید لوگ ہمیں جوائن کررہے ہیں، انہیں ہماری پارٹی بننےکی خوشی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے