English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے اسلامی سال کا آغاز: خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل

القمر

مکہ مکرمہ: اسلامی سال شروع ہوتے ہی غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا، ہرسال یکم محرم الحرام  کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز عشاء کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور 3 سے 4 گھنٹے  میں تبدیل کردیا جاتا ہے،  غلاف کعبہ ریشم، سونے اور چاندی کے تار سے سلائی اور کڑھائی سے تیار کیا جاتا ہے۔ نیا غلاف کعبہ 2 کروڑ سعودی ریال سے زائد لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری سے قبل  کپڑے کا معیار جانچنے کیلئے سعودی حکومت نے  ایک چھوٹا سا ٹکڑا تیار  کروایا جو  شاہ سعود کو اتنا پسند آیا کہ انہوں نے سلک ہاؤس کو غلاف کعبہ کی تیاری کا کام سونپ دیا۔

ہر سال غلاف کعبہ (کسوہ ) کی تیاری کے وقت حج و عمرہ کیلیے گئے عازمین اپنے ساتھ غلاف کعبہ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی لاتے ہیں ان مقدس ٹکڑوں کو گھروں میں خیر وبرکت کی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے