English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

2023  کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا‘ نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آئینگے: طلال چوہدری

القمر

اسلام آبا: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا، نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔

 ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں پرفارمنس دکھائی ہے، الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کا ہوم ورک مکمل ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور پرفارمنس کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست کو بچانے کے لیے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے، الیکشن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے