اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سربراہ ثاقب نثار تھا، نواز شریف کا تو پاناما اسکینڈل میں نام ہی نہیں تھا پھر بھی انہیں سزا دی گئی۔
وزیر اعظم نے کہاکہ سابق حکومت معاشرے میں زہرگھولتی رہی، گزشتہ حکومت نے چارسالوں میں کیا کیا؟ وہ شخص جو کہتا تھا مرجائے گا مگرآئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گا، اس شخص نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا پھراس کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنے کے معاملے میں مجبوراً آئی ایم کی شرط پوری کرنی پڑی،مولانا فضل الرحمن ہمارے اتحادی ہیں بلکہ ن لیگ کا جے یو آئی کے ساتھ قدرتی رشتہ ہے۔
