ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا: نوواسکاٹیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی،2 بچوں سمیت 4 افرادلاپتہ 

کینیڈا: نوواسکاٹیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی،2 بچوں سمیت 4 افرادلاپتہ 

 اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے نووا سکاٹیا میں شدید بارشیں اور سیلاب کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد لاپتہ ہوگئے۔ 

بارشوں اور سیلاب سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا،پل کمزور جبکہ سڑکیں بھی بہہ گئیں، صوبے میں 80ہزار کے قریب لوگوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ۔  

ریسکیو ٹیموں کوخراب موسم اور بارش کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 سینٹی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بھرپورمدد کی جائے گی۔

شمال مشرقی کینیڈا میں سیلاب کی وجہ سے صورتحال خراب ہے تو دوسری جانب اس کو جنگلات میں آتشزدگی کا بھی سامنا ہے، جس کے دھویں کے بادل جنوب میں امریکہ میں بھی پہنچے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں