English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس کا چھاپہ، پٹواری رشوت کے 5 ہزار روپے نگل گیا

جبل پور:بھارت میں رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے والے سرکاری ملازم نے 5 ہزار روپے نگل لیے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے کاتنی میں  اسپشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کو رشوت خورسرکاری ملازمین کے خلاف مہم کے دوران ایک شخص نے پٹواری  گجندر سنگھ کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ درج کروائی۔ 

پولیس حکام کہا کہنا ہے کہ پٹواری نے رشوت کے پیسے اپنے پرائیوٹ دفتر میں وصول کیے اور جیسے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اس نے نوٹ نگل لیے۔ 

گجندرسنگھ کونوٹ نگلنے کے بعداسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو معائنے کے بعد صحت مند قرار دیا گیا۔ پٹواری گجندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے