English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بارشوں نے پیپلزپارٹی کی کارکردگی کو بے نقاب کرکے رکھ دیا، محمد حسین محنتی

abandoned city

کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ کراچی تاکشمور سندھ میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں جانی نقصان ومالی تباہی نے گزشتہ 15سالوں سے صوبہ سندھ میں برسراقتدار پیپلزپارٹی کی خراب کارکردگی کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ حکومتی نااہلی،انتظامی غفلت اورظالم وڈیرہ شاہی کی بے رحمانہ کرپشن کی وجہ سے آج ہلکی بارش میں بھی کراچی تا کشمور پورا سندھ ڈوباہوا ہے، روڈ راستے اورگلیاں وچوراہے سمندروجھیل کا منظرپیش کر رہے ہیں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اوردکانوں میں داخل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سیلاب کو بھی ایک سال سے زیادہ عرصہ گذرچکا ہے مگرحکومت نے کھوکھلے دعوے اورکرپشن کے سواکچھ بھی نہیں کیا ہے ،آج بھی سیلاب زدگان حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔بارش اللہ کی رحمت ہوتی ہے مگرحکومتی نااہلی انتظامی غفلت اوربیروکریسی کی کرپشن سے یہ عوام کے لیے زحمت بن جاتی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   پیشگوئی یہ بھی ہے کہ مون سون کا اگلا اسپیل 31جولائی سے 6 اگست تک جاری رہے گا جس میں فلیش اور اربن فلڈنگ سمیت لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی آبی جارحیت کا خطرہ بھی اپنی جگہ موجود ہے۔ہم گزشتہ سال کی تباہ کاریوں سے ابھی تک نبرد آزما نہیں ہوسکے۔پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ماضی سے سبق حاصل کرنے کی بجائے اس کو لوٹ مارکا ذریعہ اورپانی جب سرپرچڑہ جاتا ہے تویہ پھرآنکھیں کھولتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے