English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قرآن پاک کی بے حرمتی ،بحرین میں سویڈش ناظم الامور کی طلبی

منامہ:قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پربحرین میں سویڈش ناظم الامور کو طلب کرلیا گیا۔

بحرین نے منامہ میں سویڈن کی ناظم الامورکو طلب کیا ہے اورایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا جس میں پولیس کی حفاظت میں سٹاک ہوم میں انتہاپسندوں کو قرآن کے نسخے جلانے کی اجازت دینے پراحتجاج کیا گیا اوران واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے ان شرمناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچانے اوربین الاقوامی اصولوں اورقراردادوں کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے