ماسکو: سائبیریا میں ایک ہیلی کاپٹر بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 سیاح ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مسافر بردار ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 میں سوار 7 دیگر مسافر زخمی بھی ہوئے۔ جنوبی سائبیریا کے الٹائی ری پبلک میں لینڈنگ کے وقت ہیلی کاپٹر بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد گرا ۔ اس دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
ہیلی کاپٹر سائبیریا کے سیاحتی مقام کی سیر کے لیے 12 سیاحوں کو لے جا رہا تھا جب کہ اس میں عملے کے 3 ارکان بھی سوار تھے۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور ملبے سے زخمی حالت میں ملنے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

