English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکورٹی فورسز کے خیبر اور جنوبی وزیرستان میں آپریشنز، 3 دہشتگرد ہلاک

terrorists

راوالپنڈی: سیکورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان اور خیبر میں آپریشنز کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27، 28 جولائی کو خیبر اور جنوبی وزیرستان کے ضلع میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

27 جولائی کو خیبر ضلع کے جنرل علاقے باغ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے تاہم علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے