ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈین صوبے البرٹا میں چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کرتباہ،6افراد ہلاک

اوٹاوا:کینیڈا کے صوبے البرٹا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ جمعے کی رات پہاڑی علاقے میں گرکرتباہ ہوا۔ حادثے کا شکارہونے والے طیارے کے مسافرایک چرچ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ 

رپورٹس کے مطابق طیارے میں 1 پائلٹ اور5 افراد سوارتھے اور طیارے کا اڑان کے آدھے گھنٹے بعد ہی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر موسم ابرآلود تھا جبکہ واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں