English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم سے محسن نقوی کا ٹیلیفونک رابطہ، رضوانہ تشدد معاملے پر بات چیت

 لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ پر تشدد کیس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

 محسن نقوی نے وزیراعظم کو بتایا کہ متاثرہ بچی کے والدین نے ملاقات میں انصاف اور مدد کی اپیل کی ہے، وزیراعلی پنجاب نے بچی کی صحت اور علاج معالجے سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب کو مظلوم خاندان کی ہر ممکن مدد اور فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے