English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن کے زیر غور نام سامنے آ گئے۔

اسلام آباد: اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے لیے زیر غور نام سامنے آ گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی طویل مشاورت ہوئ، جس میں ذوالفقار مگسی اور اسلم رئیسانی کے ناموں پر غور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن 8 اگست تک مشاورت کے نتیجے میں نگراں وزیراعظم کا نام حتمی طور پر حکومت کو بھیج دے گی۔

اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ہے جب کہ آئندہ اجلاس اب جمعہ کے روز ہوگا۔

راجا ریاض نے بتایا کہ اپوزیشن میں 8اگست تک 3 ناموں پر اتفاق کرلیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے کے بعد وزیراعظم سے مشاورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے