English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا افتتاح کردیا

اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا افتتاح کردیا، بائی پاس اسلام آباد سے مری، آزاد کشمیر، گلیات اور ہزارہ کا سفر کرنے کیلئے استعمال ہوسکے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد منصوبے پر کام کا آغاز 14 اکتوبر 2022 کو ہوا تھا۔ 

بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد منصوبہ 10 ماہ کی قلیل مدت میں 31 جولائی کو مکمل ہوا۔

 بہارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا راستہ سیاح اور مقامی افراد استعمال کریں گے۔

  بھارہ کہو بائی پاس سے سیاحوں کیلئے سہولت کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا دبا ؤبھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے