ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بار کونسل کی ’’آفیشل سیکرٹ ایکٹ ‘‘میں مجوزہ ترامیم کی مذمت

اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے ’’آفیشل سیکرٹ ایکٹ ‘‘میں مجوزہ ترامیم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل غیر اخلاقی، اصولوں اور انصاف کے خلاف ہے،یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 8،9اور 10کی خلاف ورزی ہیں،امید ہے کہ قائمہ کمیٹی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کو مسترد کردے گی،ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

جمعرات کے روز پاکستان بار کونسل نے ’’آفیشل سیکرٹ ایکٹ ‘‘میں مجوزہ ترامیم کی مذمت کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق ترامیم کے تحت چھاپہ مارنے اور حراست میںلینے کی اجازت دی گئی،کسی بھی شخص کی بغیر سرچ وارنٹ کسی بھی جگہ داخل یا تلاشی کا اختیار ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ عمل غیر اخلاقی، اصولوں اور انصاف کے خلاف ہے،یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 8،9اور 10کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ قائمہ کمیٹی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کو مسترد کردے گی،حکومت آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء کو فوری واپس لے،ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں