English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیجنگ میں شدید بارشیں ، 140سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،20 ہلاک

بیجنگ:چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے 140سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ،چینی دارالحکومت بیجنگ میں سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بہالے گیا جبکہ چین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان ڈوکسوری کے دوران بیجنگ میں 744.8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی اس سے قبل1891میں 609ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی،شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، بارشوں سے کم ازکم 20افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27لاپتا ہیں ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ 50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔

بیجنگ میں شدید بارشوں کے باعث گھر سڑکیں، گاڑیاں اور بازار زیر آب آگئے جبکہ گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلنے لگ گئیں ، سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے