ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیراعظم کیلیے ڈاکٹر عشرت العباد کا نام بھی زیر غور

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم کے لئے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کا نام بھی زیر غور آگیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت اتحادیوں کے ویڈیو لنک اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ نگران وزیر اعظم، نئی مردم شماری، ضمنی انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے رائے دی کہ وزیراعظم اور اپوزیشن مشاورت سے نگران وزیر اعظم کا انتخاب کر لیں۔ بلوچستان سے جسٹس (ر)شکیل بلوچ کا نام نگران وزیر اعظم کے لئے تجویز کیا گیا جب کہ سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کا نام بھی زیر غور ہے۔ایم کیو ایم نے نگران وزیر اعظم کے نام پر مزید مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں