ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیر اعظم معاملہ: کل کی نشست میں سب واضح ہو جائے گا، راجہ ریاض

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے نگراں وزیر اعظم کیلئے اچھے ماحول میں بات ہوئی،میں نے  اور شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کے 3،3  نام دیے ہیں ، بہت امید ہے کل کی نشست میں معاملات واضح ہو جائیں گے ۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض  کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہو ئی تا حال ابھی تک کوئی نام نگراں وزیراعظم کے لئے منتخب نہیں کیا ، میں نے اور شہباز شریف نے 3،3 نام دیے ہیں ، فیصلہ ہوا کہ کل  ایک ملاقات اور کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے درخواست کی کہ معاملہ کل تک لے جائیں تو بہتر ہے ، آج سے تین دن تک نگراں وزیر اعظم کے نام پر بات کریں گے ، میں وزیر اعظم شہباز شریف کے 3 ناموں پر مشور ہ کرونگا ، تمام نام عزت داروں کے ابھی ان کو سامنے نہیں لائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کل تک میں اور شہباز شریف نگراں وزیر اعظم  کے نام پر غور کرینگے  ، مجھے اور شہباز شریف کو نگراں وزیر اعظم کے لئے مشورہ کرنا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں