ہوائی:امریکا میں سوسال کی بدترین آگ،ریاست ہوائی کے جنگلات راکھ ہوگئے۔ 89 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جانی اورمالی نقصانات کا اندازاتک لگانا ممکن نہیں۔
جنگل کی آگ نے امریکا کی تاریخ بدل دی۔ ہوائی میں ماوی کے جنگلات میلوں تک جلتے نظر آرہے ہیں۔ دھوئیں کے بادل آسمان پر چھائے ہیں۔

ہوائی گورنرجوش گرین نے خبردارکردیا ہے کہ مزید لاشیں مل رہی ہیں۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاریخی ریزارٹ ٹاؤن چارروزمیں راکھ کا میدان بن چکا ہے۔ عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں۔ گاڑیاں پگھل کرپنجربن چکی ہیں۔ صرف لہاینا کی بحالی کا تخمینہ پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالرلگایا گیا ہے

