English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان خان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حسن نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے حسن خان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی شکایت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل ہوا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے