English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن کا سابق وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں الیکشن میں دبا اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے