ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیراعظم کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے  رہنمائی کا طالب ہوں، سیاسی سفر کی ابتدا آپ کے ساتھ کی، اب بھی  سرپرستی چاہتاہوں۔

جمعرات کے روز نگراںوزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر مسلم لیگ (ق)چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،رابطے کے دوران نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی سفر کی ابتدا آپ کے ساتھ کی، اب بھی آپ کی سرپرستی چاہتاہوں، آپ نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے آوازبلند کی،بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر آپ کے مشکور ہیں،عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں۔ رابطے کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے انوارالحق کاکڑ کونگراں وزیراعظم کا منصب  ملنے پر مبارکباد دی۔

چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے کہا گیا کہ امید ہے کہ آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی،ملکی مسائل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں،عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں،مہنگائی سے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں